اسلام آباد: 8 فروری 2024 کو شیڈول عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے لیے آج ساڑھے چار بجےتک کی مہلت تھی جو ختم ہوگئی ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا، آراو اور ڈی آراو کے دفاتر کے احاطے میں موجود امیدواروں سےکاغذات وصول کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن سے نواز شریف این اے 130 ،مریم نواز این اے 119اور 120جبکہ پی پی 159,160,165سے میدان میں اتریں گی۔شہباز شریف نے این اے 123 سے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین تین حلقے سے لڑے گئے جن میں این اے 155اور 149 جبکہ پی پی 227شامل ہیں، علیم خان نے این اے 119 جبکہ پی پی 149 سے الیکشن لڑنا ہے ۔ پیپلز پارٹی سے بلاول بھٹو نے این اے 127 سے کاغذات جمع کروائے ہیں ، اس کے علاوہ لاڑکانہ سے این اے 194 پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔