غزہ میں اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 103 ہوگئی ہے۔ غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 103 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کا کیمرہ مین سمر ابوداقہ ان لوگوں میں شامل ہے جو اس تنازع میں مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے محصور علاقے میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20,424 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ کم از کم 54,036 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 166 لوگ شہید ہوئے ہیں ۔