(ویب ڈیسک ) پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فضائیہ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع جنرل عقیل قربانوف کی قیادت میں لیفٹننٹ جنرل نمیگ اسلام زادے اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان فضائیہ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آذربائیجان کے 70 ایئر اور گراؤنڈ کریو کا پاکستان میں تربیتی پروگرام جاری ہے، 50 فیصد تربیتی اہداف کامیابی سے مکمل، ایک ماہ میں پروگرام کی تکمیل متوقع ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے فضائی جنگی صلاحیتوں میں مزید بہتری کے عزم کا اظہار کیا۔
ترجما پاک فوج نے کہا کہ آذری وفد کا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور ترقیاتی منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا، آذربائیجان نے سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آذری وفد نے پاک فضائیہ کے سائبر کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا۔ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔