گاڑیوں  کا پہلا قافلہ  کل سامان رسد لیکر پاراچنار کیلئے روانہ ہوگا، چیف سیکرٹری کے پی 

گاڑیوں  کا پہلا قافلہ  کل سامان رسد لیکر پاراچنار کیلئے روانہ ہوگا، چیف سیکرٹری کے پی 

(ویب ڈیسک ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری  کا کہنا ہے کہ  کل کُرم کے لئے گاڑیوں کا پہلا قافلہ سامان رسد لے کے پارا چنار کے لئے روانہ  ہوگا۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کا کرم کے حوالے سے اہم بیان آگیا، چیف سیکرٹری کے پی کا کہنا ہے کہ  پاکستانی عوام اور خاص طور پر کرم کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اہل سنت اور اہل تشیع کمیونیٹیز کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔دونوں کمیونٹیز کے علماء اور لیڈرشپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس امن معاہدے کے اوپر دستخط کروانے میں کردار ادا کیا۔

ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ  کل کُرم کے لئے گاڑیوں کا پہلا قافلہ سامان رسد لے کے پارا چنار کے لئے روانہ  ہوگا، پولیس قافلوں کی حفاظت کرے گی، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی معاون ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ  مقامی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے ، مشران نے تنازعات کو پس پشت ڈال کر امن کے قیام کی راہ ہموار کی،صوبائی اور وفاقی حکومت امن معاہدے کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی ،امن کمیٹیاں کسی بھی شرپسند کو قافلے یا معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گی۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ   امن کمیٹیوں سے درخواست ہے کہ وہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں ، ہم کرم کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں اور عوامی مشکلات کے خاتمے کے لیے امن معاہدے پر عمل درآمد اولین ترجیح ہے۔

Watch Live Public News