اسلام آباد (پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔
خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر کی درخواست پر جاری کیے۔ نیب حکام کو آج پی اے سی اجلاس میں خواجہ آصف کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔