راولپنڈی (پبلک نیوز) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے۔ 11 کان کنوں کے قتل پر چند افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ بہت اہم گرفتاریاں ہیں جن کی ابھی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ احسان اللہ احسان کی دوبارہ گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ احسان اللہ احسان کا معاملہ انتہائی سنگین تھا۔ فی الوقت علم نہیں کہ احسان اللہ احسان کہاں ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی بتایا کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ مسنگ پرسنز کے معاملے پر بننے والے کمیشن نے بہت پیش رفت کی۔ مسنگ پرسنز کمیشن کے پاس 6 ہزار سے زائد کیسز تھے، 4 ہزار حل ہو چکے۔
انھوں نے مزید کہا کہ 11 کان کنوں کے قتل پر چند افراد کو حراست میں لیا ہے۔ یہ بہت اہم گرفتاریاں ہیں، ابھی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔