سندھ اسمبلی ارکان نےاردو،انگریزی اور سندھی تین زبانوں میں حلف اُٹھایا

سندھ اسمبلی ارکان نےاردو،انگریزی اور سندھی تین زبانوں میں حلف اُٹھایا
کیپشن: سندھ اسمبلی ارکان نےاردو،انگریزی اور سندھی تین زبانوں میں حلف اُٹھایا

ویب ڈیسک: سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے تین مختلف زبانو ں میں حلف اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق آغا سراج درانی نے نو منتخب اراکین سندھ اسمبلی سے حلف لیا، حلف لینے والوں میں نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، فریال تالپور، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر بھی شامل ہیں، اس موقع پر اسمبلی ہال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اراکین سندھ اسمبلی نے اردو، انگریزی اور سندھی میں حلف لیا۔

آغاسراج درانی نے کہا کہ مرادعلی شاہ ،فریال تالپور ،قائم علی شاہ سمیت دیگرشامل ہیں۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں اراکین اردو زبان میں حلف اٹھا رہے ہیں۔ایوان میں حلف اٹھانے کے بعد نعرے بازی کی گئی۔اسپیکر نے کہا کہ پلیز خاموش ہو جائیں نہیں تو گیلریاں خالی کرادوں گا۔
سندھ اسمبلی اجلاس میں انگریزی میں کئی ارکان نے حلف برداری کی۔