سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شہزا د اکبر کا کہنا تھا کہ میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔You worked under tremendous pressure,it was never easy to take on Mafias but way you worked and handled cases is admirable, more important work is now awaiting you Inshallah.. https://t.co/JSYKHYdCAt
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2022
نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ ہفتہ ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اربوں کی چوری کرنے والے تاثر دے رہے ہیں کہ اُن کا دامن صاف ہے اور اس کی وجہ اوپن اینڈ شٹ کیسز کے تاحال منطقی انجام تک نہ پہنچانا ہے۔I have tendered my resignation today to PM as Advisor. I sincerely hope the process of accountability continues under leadership of PM IK as per PTI’s manifesto. I will remain associated with party n keep contributing as member of legal fraternity.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) January 24, 2022
مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے بھی اس پیش رفت پر تبصرہ کیا.عدیل وڑائچ صاحب نے 13 جنوری کو یہ خبر دی،اس کے بعد 19 جنوری کو عباس شبیر صاحب نے بھی خبر دی کہ
— Siddique Jan (@SdqJaan) January 24, 2022
"وزیراعظم عمران خان نے احتساب کے عمل پر سخت ناراضگی کا اظہار کر دیا۔۔ شہزاد اکبر کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان۔۔۔"
شہزاد اکبر کے دوست تردیدیں کرتے رہے @AdeelJavedCh @Abbasshabbir72 https://t.co/S3C2F14GsF
کابینہ کے بعض سینئر اراکین پہلے ہی شہزاد اکبر کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے بھی ان کی کارکردگی پر عدم اطمیان کا اظہار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے شہزاد اکبر کے متبادل کی تلاش شروع کرتے ہوئے کئی افراد کی انٹرویو بھی کر لئے ہیں۔ ان افراد نے احتساب کا عمل آگے بڑھانے کے لئے وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی ہے۔ع میں سے ش نکل گئی! https://t.co/ZGclNk5M0h
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 24, 2022
شہزاد اکبر صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے وکالت کے کیریر کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ پی ٹی آئی کی جماعتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہیں گے۔ ہم ان کے اس نئے سفر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 24, 2022
اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے اب تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا نہ اس وقت کوئی ادارہ بہتر کام کررہا ہے۔ وزیرعظم عمران خان کو اپنے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں، یہ ان کی ناکامی کی علامت ہے، وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنما زبیر عمر کا کہنا تھا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کرپشن کی اربوں ڈالر کی نشاندہی کا دعویٰ کیا تھا، مگر اس میں اب تک ایک روپیہ ریکور نہیں کیا جا سکا۔ اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے، کوئی بھی ہوتا تو اس نے ناکام ہی ہونا تھا۔بیرسٹر شہزاد اکبر کے خلاف وزیراعظم آفس سے ذرائع کے ذریعے وہ منفی خبریں نہیں چلیں گی جو جہانگیر ترین کے خلاف چلی تھیں،
— Siddique Jan (@SdqJaan) January 24, 2022
کیونکہ وزیر اعظم آفس کو کور کرنے والے میرے دوست رپورٹرز کو وہ خبریں فیڈ کرنے والا بیرسٹر شہزاد اکبر کا دوست ہے.