امریکا کی چین سے یمن کے حوثیوں کو ’ کنٹرول  ‘ کرنے میں مدد کرنے کی اپیل،رپورٹ

امریکا کی چین سے یمن کے حوثیوں کو ’ کنٹرول  ‘ کرنے میں مدد کرنے کی اپیل،رپورٹ

لاہور: (ویب ڈیسک ) امریکا  نے   چین سے یمن کے حوثیوں کو ’ کنٹرول  ‘ کرنے میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ  امریکہ نے متعدد بار   چین سے کہا ہے کہ وہ ایران کو قائل کرنے میں مدد کرے کہ وہ یمن کے حوثیوں کو بحیرہ احمر(Red Sea) میں تجارتی جہازوں پر حملہ کرنے سے روکے، تاہم  بیجنگ کی طرف سے مدد  کےکوئی آثار  نظر نہیں آرہے۔

اخبار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے حکام نے رواں ماہ واشنگٹن ڈی سی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی رابطہ کے شعبے کے سربراہ لیو جیان چاو کے ساتھ ملاقاتوں میں اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

خیال رہے کہ چین نے گزشتہ ہفتے ایک بیان میں "متعلقہ فریقین" پر زور دیا  تھا کہ وہ بحیرہ احمر کے راستے  سے محفوظ گزرنے کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ غزہ پر جنگ کی وجہ سے اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر حملہ "انسانی اور اخلاقی فرض" ہے۔جس کے جواب میں   امریکا  اور برطانیہ نے دسمبر سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News