بلاول کس منہ سے پی ٹی آئی کا ووٹ مانگ رہے ہیں، یاسمین راشد

بلاول کس منہ سے پی ٹی آئی کا ووٹ مانگ رہے ہیں، یاسمین راشد
کیپشن: Yasmeen Rashid's statement
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ایک چھبتا ہوا سوال پوچھا کہ جس میں انکا کہنا تھا کہ میں بلاول کی غلط فہمی دور کرنا چاہتی ہوں اب وہ کس منہ سے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی ٹی آئی ) کا ووٹ مانگ رہے ہیں۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین نے پی ڈی ایم دور کے سابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی نشانے پر لیا اور سوال اٹھایا کہ وہ کس منہ سے پی ٹی آئی کا ووٹ مانگ رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بلاول کو 9 ماہ بعد یاد آیا ہے کہ خواتین جیلوں میں ہیں۔عوام سب جانتے ہیں کہ مقابلہ شیر اور تیر میں نہیں بلکہ ایک طرف خواتین سے سیاسی انتقام لینے والے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے اور دوسری طرف تنہا مقابلہ کرتی پی ٹی آئی۔ 

سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ صرف عمران خان کا ہے اور وہ کسی دوسرے کو نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ این اے 130 میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مقابل پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں۔