ویب ڈیسک: نگران وزیرتجارت گوہراعجاز نے وزیرداخلہ کا قلمدان بھی سنبھال لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کی وزارت داخلہ آمد، سینئر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ نگران وزیر داخلہ کی وزارت کے سینئر افسران سے ملاقات بھی ہوئی۔وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر گوہر اعجاز پاکستان کے 48 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم انوار الحق کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے گوہراعجاز کو وزیرداخلہ کا قلمدان سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔سرفراز بگٹی کے استعفےٰ کے بعد وزیر داخلہ کا عہدہ خالی تھا۔