(ویب ڈیسک ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کی ملاقات کو میں پازیٹیو دیکھتا ہوں ہمارا امریکا کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ۔
بیرسٹر گوہر کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافی نے سوال کیا کہ امریکی سفیر کی ملاقات کو آپ کیسے دیکھ رہے ہیں۔جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں اس کو پازیٹیو دیکھتا ہوں ہمارا امریکہ کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، وہ ایک پالیسی سٹیٹمنٹ تھی اور ہم نے وہ بیان دیا تھا،وہ معاملہ اب ختم ہو چکا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی سمیت قانونی معاملات پر خان صاحب سے ملاقات میں بات ہو گی۔