انتخابی مہم میں افرادی قوت اور مشینری کا استعمال، الیکشن کمیشن کا نوٹس

انتخابی مہم میں افرادی قوت اور مشینری کا استعمال، الیکشن کمیشن کا نوٹس
کیپشن: انتخابی مہم میں افرادی قوت اور مشینری کا استعمال، الیکشن کمیشن کا نوٹس

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی منتخب نمائندوں کی جانب سے انتخابی مہم میں افرادی قوت اور مشینری کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور الیکشن کمشنرز کو مراسلہ بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ علم میں آیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندگان امیدواروں کے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو متنبہ کیا جائے کہ وہ مذکورہ بالا عمل سے باز رہیں۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں خبردار کیا کہ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیموں کو بھی انتخابی مہم کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News