احمد علی بٹ کا عمیر جیسوال کے حق میں بیان جاری

احمد علی بٹ کا عمیر جیسوال کے حق میں بیان جاری
کیپشن: Ahmad Ali Butt
سورس: ویب ڈیسک

 (ویب ڈسک)پاکستان کے معروف اداکار احمد علی بٹ کا بھی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی دوسری شادی کے بعد ثناء کے سابق شوہر عمیر جیسوال کے حق میں بیان جاری۔

 احمد علی بٹ بھی چپ نہ رہ سکے اور گلوکار عمیر جیسوال کے حق میں کھل کر سامنے آئے، انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ جاری کر دی۔

اداکار نے عمیر جیسوال سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی عمیر جیسوال، تم ایک شیر ہو، ایک بہترین شخصیت کے مالک ہو  جس کا دل سونے کی مانند قیمتی ہے۔

احمد علی بٹ نےمزید لکھا کہ  ایسی مشکل گھڑی میں عزت و وقار کے ساتھ رہنے کے لئے بے حد ہمت درکار ہوتی ہے، ہم سب کی ہی زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں لیکن اس سے ہم کیا سیکھ کر آگے بڑھتے ہیں یہ اہم ہوتا ہے۔

عمیر جیسوال کے لئے آخر میں دعا لکھی کہ اللہ تمہیں اور تمھاری فیملی پر نعمت کی برسات کرتا رہے۔

 واضح رہے کہ ثناء اور شعیب کی شادی کی تصاویر کے منظرِ عام پر آنے سے چند گھنٹوں قبل عمیر جیسوال نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ' اللہ سے گفتگو کرو، وہ تمیں یاد کرتا ہے'۔

یاد رہے کہ 20 جنوری 2024 کو ثناء جاوید کی کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News