بھارت نے بالآخر پاکستانی نژاد انگلش اسپنر کو ویزا جاری کردیا

بھارت نے بالآخر پاکستانی نژاد انگلش اسپنر کو ویزا جاری کردیا
کیپشن: بھارت نے بالآخر پاکستانی نژاد انگلش اسپنر کو ویزا جاری کردیا

ویب ڈیسک: واپس لندن جانے کے بعد پاکستانی نژاد انگلش اسپنر شعیب بشیر کو بھارت نے ویزا جاری کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد انگلش اسپنر شعیب بشیر کو بھارت کا ویزا مل گیا ہے اور اب وہ اس ہفتے کے آخر تک بھارت پہنچ سکتے  ہیں۔

شعیب بشیر ویزا نہ ملنے پر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے اور دبئی سے واپس لندن چلے گئے۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس بھی بھارتی رویے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ایسا رویہ دیکھنا کافی مایوس کن ہے، شعیب کو ویزا نہ ملنے کی وجہ سے پوری ٹیم نے بھارت نہ جانے پر غور کیا تھا۔

بھارتی کپتان روہت شرما سے معاملے پر سوال ہوا تو کہا کہ ویزا آفس میں نہیں بیٹھتا، امید ہے شعیب کوجلد ویزا مل جائےگا۔

برطانوی حکومت کا بھارت سے کہنا ہے کہ پہلے بھی ویزا پالیسی پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا امید کرتے ہیں بھارتی حکومت برطانوی شہریوں کو منصفانہ پالیسی کے تحت ویزے فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News