ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ یمنی زیدی سلور سکرین پر پہلی بار انٹری دیں گی۔
تفصیلات کے مطابق یمنی زیدی کی نئی فلم نایاب ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اس فلم میں خاتون کرکٹر کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔ فلم پاکستان بھر میں 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی ۔
فلم کی کاسٹ میں اداکارہ یمنی زیدی، جاوید شیخ, اسامہ خان،محمد فواد خان اور دیگر شامل ہیں۔
فلم کی کہانی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کو اپنے خواب پورے کرنے کے لئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ فلم نایاب ہدایت کار عمیر ناصر علی کہ ڈائریکشن میں تیار کی گئی ہے۔
دوسری جانب فلم نایاب 2فروری کو دیگر ممالک میں ریلیز ہوگی۔
خیال رہے کہ فلم نایاب 2024 کی دوسری پاکستانی فلم ہے۔