پی آئی اے نے نئی تاریخ رقم کردی

پی آئی اے نے نئی تاریخ رقم کردی
لاہور ( پبلک نیوز) پی آئی اے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو ائیرپورٹ پر ایک روز میں 6 پروازوں کی آمد۔ دور افتادہ علاقہ سمجھے جانے والا سکردو گزشتہ سال تک ہفتے کی صرف 5 پروازوں کا استقبال کرتا تھا۔ وزیر اعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں میں غیر معمولی اضافہ کیا۔ سکردو ائیرپورٹ اب ملک کے بڑے ائیرپورٹس کے مقابلے میں زیادہ پروازیں ہینڈل کررہا ہے۔ 24 جولائی کے روز بھی سکردو پر 12 پروازیں ہینڈل ہوئیں۔ پروازیں اسلام آباد کے علاوہ کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد سے پہنچیں اور روانہ ہوئیں۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر وزیر ہوابازی، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔ پی آئی اے اس سلسلے میں پرچم بردار ائیر لائن کی حیثیت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔