دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، 3خواتین، بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے

دریائے چناب میں کشتی الٹ گئی، 3خواتین، بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے
چنیوٹ ( پبلک نیوز) دریائے چناب میں دوست محمد پل بھوانہ کے قریب کشتی الٹ گئی۔ 3 خواتین بچوں سمیت 8 افراد ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈوبنے والوں میں 18 سالہ آمنہ بی بی کی لاش نکال لی گئی۔ باقی ڈوبنے والے 7 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں نے رات گئے خود کشتی چلانا شروع کردی جو پل سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو کے غوطہ خور دیگر ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔