پشاور ( پبلک نیوز) جائیداد تنازع پر فریقین میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق، وہاں سے گزرنے والا ایک راہگیر زخمی۔ پولیس کے مطابق صادق محمد اور فضیل عرف وڑوکے حاجی کے مابین پلاٹ ملکیت پر تنازع چلا آ رہا تھا۔ فضیل عرف وڑوکے حاجی نےساتھیوں کے ہمراہ پلاٹ پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک مزدور ضیاء الرحمن جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک راہگیر شاہ حسین گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔