اندرون ملک سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

اندرون ملک سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار
کراچی ( پبلک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ اندرون ملک سفر کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ پابندی کا اطلاق یکم اگست سے اندرون ملک جانے والی پروازوں پر ہو گا۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایسے مریض پابندی سے مسثنیٰ ہوں گے جنہیں ویکسی نیشن کے ری ایکشن کی وجہ سے ڈاکٹرز نے منع کیا ہو۔ غیرملکی شہریوں کو بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے پاکستانی جن کے پاس بیرون ملک ویکسی نیشن کی دستاویزات موجود ہوں گی انہیں بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔