ویب ڈیسک:جعلساز مافیا رمضان کے مبارک مہینے میں بھی باز نہ آیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نےایک ہزارکلو مردہ جانور کا گوشت اور سینکڑوں لیٹرناقص آئل پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق 13پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جس میں سے3 یونٹس بند، 2 مقدمات درج، 8 پوائنٹس کو 2 لاکھ 10 ہزار کے جرمانے اور 2 کو معمولی نقائص پراصلاحی نوٹسز جاری کردیے گئے اور1 ہزار کلو مردہ و مضر صحت گوشت، 800 لٹر ناقص زائد المیعاد آئل اور 500 کلو سے زائد گندے آئل سے تیار پکوڑیاں، رول پٹی تلف کردی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گاڑی نمبر ایل ای ایس۔3434 سے ایک ہزار کلو بیمار اور مردہ جانور کا گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، برآمد شدہ مردہ جانور کا مضر صحت گوشت تیار کر کے رمضان المبارک میں ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا، ناقص اور مضر صحت آئل سے پکوڑیاں اور رول پٹی تیار کی جارہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سیفٹی کی بروقت کارروائی سے ناقص تیار گوشت ضبط کر کے پیمکو بٹھی میں جلا تلف کر دیا گیا ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پنجاب کے باسیوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔