'سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ٹرینڈ چلانے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں'

'سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف ٹرینڈ چلانے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں'
لاہور: مسلم لیگ ن کےرہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے کچھی اداروں کے خلاف مہم نہیں چلائی ،فواد چودھری کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام لگایا ہےکہ سوشل میڈیا پر اداروں کو گالیاں دینے کے پیچھے فواد چوہدری ہیں، فواد چوہدری اور حماد اظہر ایسی مہم چلا رہے ہیں، فواد چوہدری کے زمانےمیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ٹرینڈ چلائے جاتے تھے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کےسربراہ کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا،مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے کس اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے، لیکن دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 21 تاریخ کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی کوئی ویڈیو کلپنگ تک موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم آئینی اور قانونی نوعیت کا معاملہ ہے، اس معاملے پر فل کورٹ بٹھانے میں کوئی حرج نہیں، سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے اپنے ارکان کو واضح ہدایت کی تھی کہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔