آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت

آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت
راولپنڈی : آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی صورتحال سمیت دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر یوایس سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی صورتحال،دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا، سینٹکام کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان آرمی کی کامیابیوں کو سراہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔