اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو کل گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن(ای سی پی ) نے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ توہین الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پیش نہیں ہوئے تھے، عدم پیشی پر انکے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔