ویب ڈیسک: محکمہ کالجز سندھ نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکولوں کے بعد کالجز کی موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی توسیع کردی گئی،محکمہ کالجز سندھ نے ہیٹ ویو اور ممکنہ برسات کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے 14 اگست تک تعطیلات بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے مطابق گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کے مطابق سکولوں اور کالجز میں 14 اگست کی سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائےگا، تمام نجی اور سرکاری سکول اور کالجزجشن آزادی سے متعلق پروگرام کریں گے۔