ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب کا شعبہ صحت کے حوالے سے انوکھا اقدام،حکومتی وزرا، ایم پی ایز اور ایم این ایز کی ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں لگا دیں۔
تفصیلات کے مطابق سیاست دان اب ٹیچنگ ہسپتال ، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا کام کریں گے،سیاست دان ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیں گے۔
ہسپتالوں سربراہان سیاست دانوں کے ساتھ قریبی روابط میں رہیں گے،سیاست دانوں کو 208 ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کا اختیار مل گیا، جنرل انتخابات میں حکومت جماعت سے ایم پی ایز اور ایم این ایز ہارنے والے سیاست دانوں کو مانیٹرنگ کا اختیار ملا ہے۔