18 مسافروں کی ہلاکت، طیارہ گرنے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

18 مسافروں کی ہلاکت، طیارہ گرنے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: plane crash in Kathmandu
سورس: Instagram

ویب ڈیسک: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج صبح ایک مسافر طیارہ جس میں 19 افراد سوار تھے ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے، ریسکیو عملے نے پائلٹ کے بچنے کی تصدیق کی ہے، سوشل میڈیا پر طیارے کے گرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ خوفناک حادثہ ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس وقت پیش آیا جب چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے وقت گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا۔

طیارے میں ایئر لائن کا 19 رکنی تکنیکی عملہ سوار تھا، سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی، رن وے پر پیش آئے حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی طیارے نے ٹیک آف کیا وہ ایئرپورٹ سے تھوڑا دور جا کر تباہ ہوگیا۔

Watch Live Public News