ویب ڈیسک: تحریک انصاف پر پابندی کے معاملہ پر وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا بیان، کہا پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس میٹریل موجود ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کا کہناتھا وفاقی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا ۔
قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔جبکہ پی ٹی آئی پرپابندی اور آرٹیکل6لگانےکافیصلہ موخر کردیاگیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی،سابق صدر عارف علوی، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، تاہم کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا معاملہ مؤخر کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے پر پابندی کا فیصلہ موخر کیا گیا،مسلم لیگ ن تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ کرے گی،پاکستان پیپلز پارٹی تاحال پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکی۔