حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی

حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو مذاکرات کی دعوت دیدی
لاہور ( پبلک نیوز) پیٹرولیم ڈویژن نے ایسوسی ایشن کو مذاکرات کیلئے کل بلا لیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر کل ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کریں گے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام درمیان کل 12 بجے ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں ایف بی آر کے نمائندے بھی شریک ہونگے۔یاد رہے کہ آل پاکستان آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ملک گیرہڑتال کا کر دی دی اور ہڑتال کے پہلا روز کنٹریکٹرز کی جانب سے ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔ احتجاجا ٹینکرز سروس لوڈنگ آف لوڈنگ بند کی جارہی تھی اور جو ٹینکرز ملک بھر میں جہاں ہیں انھیں وہیں روک دیا گیا۔صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس ریٹ 3 فیصد سے 2 فیصد کیا جائے۔ انکم ٹیکس ودہولڈنگ ریٹ 3.5 فیصد سے2.5 فیصد کیا جائے۔ وائٹ آئل پائپ لائن شروع ہونے پر ٹینک لاری کو روڈ کا شئیر دیا جائے۔جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کمرشل لوڈنگ روکنے کا اوگرا نوٹیفکشن پر عمل درآمد کیا جائے۔ کیماڑی ٹرمیمنل جانے والی گاڑیوں کو روکا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔