کراچی ( پبلک نیوز) سول لائن پولیس کی کامرس کالج لنک روڈ کے قریب کارروائی، 3ملزمان گرفتار۔ ملزمان گھروں سے موبائل چوری کر کے انھیں ڈی کوڈ کرنے کے بعد بیچ دیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ملزمان میں محمد حق،عبدالرحمان اور غلام علی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم سافٹ ویئر پروگرامنگ کا ماہر ہے۔ سافٹ ویئر پروگرامنگ کا ماہر ملزم چوری شدہ موبائلوں کو ڈی کوڈ کرکے قابل ا ستعمال بنا دیتا تھا۔ دیگر دو ملزمان گھروں سے موبائل چوری کرتے انھیں ڈی کوڈ کروانے کے بعد فروخت کردیتے تھے۔ موبائل ڈی کوڈ کرنے والے سافٹ ویئر ماہر ملزم کافی عرصے سے چوری شدہ موبائل فون کی خرید و فروخت کرتا رہا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 قیمتی موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ اور 5یو ایس بی ڈیوائز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایک اور کارروائی میں سول لائن پولیس نے ملزم محمد نور کو گرفتار کرلیا۔ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔ ملزم کیخلاف ڈاکس تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم سے ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔