کراچی: ماحولیاتی قوانین کیخلاف ورزی، 3 بی ٹی ایس ٹاور ہٹانے کا حکم

کراچی: ماحولیاتی قوانین کیخلاف ورزی، 3 بی ٹی ایس ٹاور ہٹانے کا حکم
کراچی( پبلک نیوز) ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی جانب سے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی جی سیپا کا بڑا اقدام۔ کراچی کی 3 بی ٹی ایس ٹاورز پر آپریشن روکنے اور اسے ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو احکامات پر عمل کرنے کے لیے لکھ دیا۔ یہ سائٹس کراچی کے علاقے لیاری، گلشن معمار اور ٹیچرز سوسائٹی اسکیم 33 میں واقع ہیں۔ سیپا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ایکشن لینے اور کے الیکٹرک کو کنکشن منقطع کرنے کے لئے بھی خط لکھ دیا۔ سیپا ایکٹ 2014 کے سیکشن 17 کے مطابق بی ٹی ایس ٹاور کی تنصیب سے پہلے ادارہ تحفظ ماحولیات کی اجازت ضروری ہے۔سیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں ہیڈ کوارٹر کے ٹارگٹ پورے کرنے کے لئے پہلے ٹاور کی تنصیب کرتی ہیں اور بعد میں متعلقہ اداروں سے اجازت لیتی ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں حاصل کردہ این او سی کی پاسداری نہیں کرتیں۔ قانون کے مطابق کمپنیز کو ای پی اے میں ششماہی جائزہ رپورٹ جمع کرانی ہوتی ہے۔ سائٹ پر تنصیب جنریٹرز کے دھویں اور آواز کی سیپا سرٹیفائیڈ لیبارٹری سے جانچ کرانا ہوتی ہے اور ہر سائٹ کے بدلے مخصوص تعداد میں پودے لگانے ہوتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔