پبلک نیوز: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ جرمنی، آرمی چیف کی جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جرمن حکومت کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان پاکستان مارکس پوٹزل بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کیساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمن کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے طلبہ سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان کے بیرونی و اندرونی سلامتی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔