عمران خان کو عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا

عمران خان کو عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا
اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز میں عمران خان کی 6 جولائی تک درخواست ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے 10 مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ عمران خان کی اسلام آباد کچہری آمد پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ معزز جج نے پانچ، پانچ ہزار روپے مچلکوں پر پی ٹی آئی چیئرمین کی ضمانت منظور کی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔