بدین میں سانپ کے ڈسنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوباگو کے نواحی دیہات جان محمد چانڈیو کے رہائشی بچے کو سانپ نے کاٹ لیا ہے ۔ سانپ کے کاٹنے سے 9 سالا دلشاد چانڈیو زخمی ہوا ہے۔ بچے کو علاج کے لیے تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے کے باعث بدین منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سانپ کا زہر جسم میں پھیلنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔