پاکستانی معروف اداکارہ کاخوبصورتی کیلئےسرجریز کروانےکاانکشاف

پاکستانی معروف اداکارہ کاخوبصورتی کیلئےسرجریز کروانےکاانکشاف
کیپشن: پاکستانی معروف اداکارہ کاخوبصورتی کیلئےسرجریز کروانےکاانکشاف

ویب ڈیسک: پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے خوبصورتی نظر آنے کے لیے سرجریز کروائیں۔

 تفصیلات کے مطابق صدف کنول نے حال ہی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف سوالات کے جواب دیے۔

دورانِ انٹرویو صدف کنول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری کی چند اداکارائیں ایسی ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں، میں اُن اداکاراؤں سے بات بھی نہیں کرتی جس کی وجہ سے انڈسٹری کے لوگ مجھے بناوٹی کہتے ہیں۔

صدف کنول نے کہا کہ اگر لوگ مجھے بناوٹی سمجھتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میں لوگوں کے بارے میں نہیں سوچتیں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ میں فیک نہیں ہوں۔

میزبان نے صدف کنول سے اُن کی خوبصورتی سے متعلق سوال کیا جس پر اُنہوں نے کہا کہ میں پہلے خوبصورت نہیں تھی بلکہ بچپن سے ہی میری عام سی شکل تھی۔

صدف کنول نے کہا کہ جب میں بڑی ہوئی اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا تو خود کو خوبصورت کرنے کی کوشش کی، میں نے اپنے دانتوں کی سرجری بھی کروائی جس کے بعد، میں خوبصورتی ہوگئی۔

اُنہوں نے اپنی تعلیم کے حوالے سے کہا کہ میں نے صرف بی کام تک تعلیم حاصل کی، مجھے افسوس ہے کہ میں مزید تعلیم حاصل نہیں کرسکی۔

Watch Live Public News