دبئی کےنائب حکمران شیخ حمدان بن راشد کون تھے؟

دبئی کےنائب حکمران شیخ حمدان بن راشد کون تھے؟

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشدالمختوم کے بھائی اور دبئی کے نائب حکمران شیخ حمدان بن راشد انتقال کر گئے۔ شیخ حمدان بن راشد کے انتقال کا اعلان شیخ محمدبن راشدالمختوم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ شیخ حمدان بن راشد المکتوم 1971 میں متحدہ عرب امارات کی پہلی حکومت کے قیام کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

متحدہ عربامارات کے حکمران ، شیخ محمد بن راشد کے بھائی شیخ حمدان اپنے کیریئر کے دوران امارات اور دبئی میں بہت سے اہم عہدوں پر فائز ہوئے، جس میں دبئی کے نائب حکمران اور دبئی بلدیہ کے صدر کا عہدہ بھی شامل ہے۔ دبئی میونسپلٹی کی ویب سائٹ کے مطابق شیخ حمدان بن راشد 25 دسمبر1947 کو دبئی میں پیدا ہوئے، انہوں نے دبئی میں کے احمدیہ سیکنڈری سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعدازاں انہوں نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے انگریزی اور میونسپل سائنسز کی تعلیم حاصل کی۔

شیخ حمدان بن راشد نے ساٹھ کی دہائی کے وسط میں گریجویشن کے فورا بعد دبئی میونسپلٹی کی صدارت کا عہدہ سنبھالا، وہ دبئی کے نائب وزیر اعظم، وزیر خزانہ بھی رہے، انہوں نے معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔

شیخ حمدان نے بہت ساری اعلی سطحی سرکاری تنظیموں اور اداروں کی سربراہی کی، وہ متحدہ عرب امارات اور دبئی میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ شیخ حمدان نے متحدہ عرب امارات کے جن اہم اداروں میں فرائض منصبی ادا کیے ان میں دبئی میونسپلٹی، المکتوم چیریٹی اتھارٹی، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر، امارات نیشنل پٹرولیم کمپنی، دبئی نیچرل گیس، دبئی ایلومینیم کمپنی، امارات نیشنل پٹرولیم مصنوعات کمپنی اور آئل فیلڈ پروسیسنگ سینٹر شامل ہیں۔

2006 میں شیخ حمدان بن راشد نے برٹش رائل کالج سے 3 اعزازی سرٹیفکیٹس حاصل کیں،  انہیں لندن کے برٹش رائل کالج آف انٹرنل میڈیسن سے اعزازی فیلوشپ سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا، انہوں نے ایڈنبرا کے برٹش رائل کالج آف انٹرنل میڈیسن کی اعزازی فیلوشپ حاصل کی، بعدازاں انہوں نے گلاسگو میں برٹش رائل کالج آف انٹرنل میڈیسن اینڈ سرجری سے بھی اعزازی فیلوشپ سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔