خودکشی کے بعد سوشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

خودکشی کے بعد سوشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

ویب ڈیسک: سوشانت سنگھ کی خودکشی کے تقریباً دس ماہ بعد ان کی سابق گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ اگر سوشانت سنگھ اتنے بڑے اداکار بنے یا مشہور ہوئے تو وہ صرف ان کی وجہ سے ہوئے۔

بالی وُڈ ببل کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے چپ توڑتے ہوئے اپنے اور سوشانت سنگھ کے حوالے سے نہ صرف کھل کر بات کی بلکہ انکشافات کی لائن لگا دی۔ انھوں نے کہا ہے کہ میری قربانیوں ہی کی وجہ سے سوشانت سنگھ کامیاب اداکار بن پائے۔

انکیتا لوکھنڈے کا کہنا تھا کہ میں نے سوشانت کی محبت پہلے رکھی جس کی وجہ سے کئی فلموں کی پیش کش ٹھکرا دی۔ مجھے جنسی تعلقات کے بدلے فلموں میں کام کرنے کے لیے آفرز بھی آئیں۔ میں سوشانت کی وجہ سے ایسی تمام آفرز کو پیچھے کر دیا۔

انھوں نے بتایا کہ سوشانت کی خودکشی کے بعد میں ان کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے کوئی افسوس نہیں کیا تو لوگوں نے مجھ کو تنقید کے نشانے پر رکھ لیا۔ میں نے صرف اپنے دکھ کو چھپانے کے لیے اور یہ ظاہر کرنے کے لیے تنہا نہیں ہوں، فوٹو شیئر نہیں کی۔

اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر اس حد تک نشانہ بنایا گیا کہ جسم فروش تک کا لقب دے دیا گیا۔ لیکن یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ جس سوشانت کی خاطر میں نے اپنے اڑھائی سال برباد کر دیئے، صرف اس لیے کہ وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرے گا۔

اپنے انٹرویو میں یہ بھی سامنے رکھا کہ سنجے لیلا نے باجی راؤ مستانی اور رام لیلا جیسی فلموں میں کام کے لیے کہا مگر میں نے شادی کا کہہ کر انکار کر دیا۔ شاہ رخ خان اور فرح خان تک نے ہیپی نیو ایئر جیسی فلم میں کام کرنے کی آفر دی، لیکن سوشانت کی محبت میں سب آفرز ٹھکرا دیں۔

انکیتا لوکھنڈے کے مطابق سوشانت ان کی محبت میں دی گئی قربانیوں کی وجہ سے بڑا اداکار بنا، ان کو سوشانت کی محبت میں برباد ہو جانے والے اڑھائی سالوں پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔