پرویز الہٰی پر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز کیخلاف مقدمات درج کریں گے،بیرسٹرسیف

پرویز الہٰی پر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز کیخلاف مقدمات درج کریں گے،بیرسٹرسیف
کیپشن: پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوا تو مریم نواز کیخلاف مقدمات درج کریں گے، بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر پرویز الہیٰ پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کیساتھ اڈیالہ جیل میں پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے اور ان تک رسائی ممکن بنائی جائے۔

محمد علی سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز کو بین الاقوامی قوانین کے تحت تشدد کا مرتکب ٹھہرائیں گے جس میں جسمانی ، ذہنی اور جذباتی تشدد جرم ہے۔انھوں نے کہا کہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ پرویز الہیٰ گر کر زخمی ہوئے یا ان پرتشدد کیا گیا۔ہمیں شدید تشویش ہے کہ مریم نواز ذاتی انتقام لے رہی ہیں اور ان کی ظالمانہ و آمرانہ حکومت سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔

ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب کی جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی حفاظت اور تحفظ پر ہمیں تشویش ہے۔

Watch Live Public News