ویب ڈیسک: ضلع شہیر بے نظیر آباد کے تحصیل قاضی احمد میں زمین کے تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے نواحی گاؤں میں ڈاہری برادری کے دوگروہوں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 7 افراد قتل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاہری برادری کےدوگروپوں میں زمین کے تنازع پرجھگڑا ہوا ہے۔پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیے سول اسپتال شاہ پور جہانیاں منتقل کردی،فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہےجبکہ افسوسناک واقعے کے تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔