ٹی ٹی اے کی سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

ٹی ٹی اے کی سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
کیپشن: ٹی ٹی اے کی سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پبلک نیوز: تحریک طالبان افغانستان کی دہشت گردوں کے ساتھ ملکر پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد (Dangar Algad)میں موجود تحریک طالبان افغانستان( ٹی ٹی اے) کا سرغنہ یحییٰ حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کو ہدایات دے رہا ہے کہ آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے۔

ویڈیو میں ٹی ٹی اے کا کمانڈر دہشت گردوں کو بتا رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں، ٹی ٹی اے کا کمانڈر جنگجوؤں کو بتا رہا ہے کہ منصوبے کے مطابق 6راکٹ چلانے والے ہوں گے اور 6ان کے معاونین ، اسی طرح 2لیزر والے ہونگے اور 2 ان کے ساتھ معاونین جبکہ ایک بندہ سنائپر بھی ہو گا، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں۔

ٹی ٹی اے کمانڈر یحییٰ ویڈیو میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، دہشتگرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں، ویڈیو میں پاکستان میں داخلے کیلئے تیار تشکیل کو ضابطہ سمجھانے اور زخمیوں کو پیچھے نہ چھوڑنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں۔

ویڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ٹی ٹی اے پاک افغان سرحد سے سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور دہشت گردوں کو پوری مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-24/news-1711267393-2901.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-03-24/news-1711267393-2901.mp4

Watch Live Public News