بابر اعظم کی اندارج مقدمہ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی

بابر اعظم کی اندارج مقدمہ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائی کورٹ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کیخلاف خاتون حامیزہ مختار کے الزام پر اندراج مقدمہ کے خلاف کرکٹر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس آف پیس کا بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کر رکھا ہے۔ عدالت عالیہ نے ایف آئی اے اور ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ اور حامیزہ مختار سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ جسٹس محمد وحید خان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔

بابر اعظم نے موقف اپنایا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیا ہے، حامیزہ مختار نے بابر اعظم کو بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹی درخواست دائر کی، خاتون حامیزہ مختار 2018ء میں ہی بابر اعظم سے صلح کر کے معاملے ختم کر چکی تھی، پولیس نے بھی حامیزہ مختار کو دھمکی آمیز کالز موصول ہونے متعلق منفی رپورٹ پیش کی۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی کارروائی غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کے حکم پر عملدرآمد روکا جائے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔