علی ظفر ہرجانہ کیس: میشا شفیع کا نیا بیان سامنے آ گیا

علی ظفر ہرجانہ کیس: میشا شفیع کا نیا بیان سامنے آ گیا

لاہور(پبلک نیوز) سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کی ضلع کچہری طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے 12 جون کو طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے کہا ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع سمیت دیگر پر مقدمہ درج کی۔

اس پر گلوکارہ میشا شفیع کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ضلع کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کے مقدمے میں طلب کر رکھا ہے۔ میشا خاوند اور بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہیں، جبکہ میشا عدالت کا مکمل احترام کرتی ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میشا شفیع کورونا کی صورتحال کے باعث ویڈیو لنک پر پیش ہونے کےلیے تیار ہیں، عدالت طلبی کے حکم نامے کو کالعدم قرار دے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔