مائرہ کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

مائرہ کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

لاہور(پبلک نیوز) مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں بڑی پیش رفت سامنے آ ئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کر لیا، ظاہر جدون کو پولیس نے شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا۔

ملزم کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ مائرہ جب نشے میں تھی تو اس دوران اس کے ساتھ جھگڑا ہوا۔میں نے خود مائرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا، مائرہ کے قتل کا علم دوست اقراء کو تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا، مائرہ اپنی فیملی کو دبئی میں انٹرنشپ پروگرام کا بتا کر لاہور آ گئی تھی، ماہرہ کی فیملی کو دو ہزار انیس سے یہی پتہ تھا کہ ماہرہ دبئی میں موجود ہے، مائرہ کی فیملی کا دو سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا ، ظاہر جدون کی ویڈیوز سے ماہرہ نے بلیک میل کرنا بھی شروع کر رکھا تھا، ظاہر جدون نے مائرہ کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، ظاہر جدون قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا، ظاہر جدون کی فیملی پرانی دشمن دار ہے، ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہ چکا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔