اسرائیل بے گناہوں کو نشانہ بنانے پر شرمندہ

اسرائیل بے گناہوں کو نشانہ بنانے پر شرمندہ
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پربلا اشتعال حملے اور سویلین کو نشانہ بنانے پر پوری دنیا میں احتجاج کا ایک سلسلہ جاری ہے لیکن اب اسرائیلی فوجی حکام نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ’’انخلا ٹاور‘‘ پر حملہ کرنا اسرائیل کی بدترین غلطی تھی اور اس سے اسرائیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک سٹوری میں انکشاف کیا ہے کہ تین اسرائیلی عہدیداروں نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ان باتوں کا انکشاف کیا ہے کہ جب اسرائیلی آرمی کی طرف سے ’’انخلا ٹاور‘‘ پر حملے کا فیصلہ کیا گیا تو اس موقع پر کچھ افسران نے میڈیا کی بلڈنگ پر حملہ کرنے کی مخالفت کی تھی جس کے جواب میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس عمارت میں حماس کے الیکٹرانک آلات ہیں جن کی تباہی بہت ضروری ہے۔اسرائیلی عہدیداران نے کہا کہ ٹاور کی تباہی کا فیصلہ وہاں پر حماس کے الیکٹرانک آلات کو تباہ کرنے کیلئے کیا گیا تھا جس کا دعویٰ اسرائیلی آرمی نے کیا تھا لیکن اب کچھ اعلی اسرائیلی فوجی عہدیدار اس فیصلے کو غلطی قرار دے رہے ہیں ٗ اس آپریشن سے اسرائیلی کو فائدہ بہت کم ہوا لیکن اس کا عالمی سطح پر بہت نقصان اٹھانا ہے اور اسرائیلی کی ساکھ تباہ ہوئی ہے۔یاد رہے کہ انخلاء ٹاور کے مالک جواد مہدی نے ہفتے کے روز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے سامنے شکایت درج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News