طلبہ کو پرموٹ کیا جائیگا یا امتحانات ہوں گے؟

طلبہ کو پرموٹ کیا جائیگا یا امتحانات ہوں گے؟
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں رواں سال طلبہ و طالبات کو پرموٹ کرنے سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے رواں سال کسی بھی سٹوڈنٹ کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ طے پایا کہ امتحانات تمام کلاسز کے ہر صورت ہوں گے۔ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتہ میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔اجلاس میں حکومت کا ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یہ بھی طے پایا کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جن کے لیے فیصلے صوبے کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔