ایف بی آر نے 200 ارب کی سیلز ٹیکس چوری پکڑ لی

ایف بی آر نے 200 ارب کی سیلز ٹیکس چوری پکڑ لی
لاہور (پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے بڑی سیلز ٹیکس چوری پکڑ لی۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس و انوسٹی گیشن آئی آر لاہور کی بڑی کامیابی مل گئی۔اعلامیہ کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر لاہور میں واقع انوویٹیو بسکٹ کے خلاف سیلز ٹیکس چوری کرنے پر ایکشن لیا گیا۔ اسیسمنٹ آرڈر کے تحت رجسٹرڈ شخص کے خلاف 4.27 ارب روپے کا سیلز ٹیکس بمہ ڈیفالٹ سرچارج اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ انوویٹیو بسکٹ کے ڈائریکٹر شیخ منیر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائیریکٹوریٹ جنرل لاہور کی طرف سے کیس کے بہترین دفاع پر دو مرتبہ سپیشل جج نے ملزم کی ضمانت رد کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 30 کروڑ روپے اور 10 کروڑ روپے کا چیک جمع کروانے پر ملزم کو ضمانت پر رہائی دے دی۔ملزم کے خلاف قانون کے تحت کاروائی جاری ہے۔ رواں مالی سال جولائی اپریل عرصہ میں تک ڈائیریکٹوریٹ جنرل انٹیلیجنس نے 200 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی تحقیقات کیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔