پچھلے سال اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، احمد فاروق بکاک، ڈاکٹرکاشف انصاری، ڈاکٹرجنید علی شاہ نے اس میگا پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا جوکسی حکومت کا نہیں بلکہ اس کےایگزیکٹوپروڈیوسرز ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی ہیں جبکہ پروڈیوسرز میں امریکی ڈاکٹر کاشف انصاری اور کراچی کے ایک ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔ سیریز ترک ہدایت کار ایمرے کوناک کی زیرِ نگرانی بنائی جارہی ہے۔ اکلی فلمز اورانصاری اینڈشاہ فلمز کے درمیان اسلامی جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی میگا پروڈکشن ڈرامہ سیریل بنانے کا معاہدہ پچھلے سال ہوا تھا۔اب اداکارہمایوں سعید کی طرف سے اس میگا پروڈکشن کی تیاریوں کی ویڈیو مداحوں کے لیے شیئرکی گئی ہے۔ انسٹاپرویڈیوشیئرکرتے ہوئے ہمایوں نے کیپشن میں اس بات پر بے حد خوشی کا اظہارکیا کہ ان کی ٹیم پروڈیوسر ڈاکٹر جنید شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ترکی کے ساتھ پاکستان کے اب تک کے سب سے اشتراک صلاح الدین ایوبی سے متعلق اس ڈرامہ پربہت محنت اور مؤثرطریقے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے سے وابستگی پرفخرکااظہارکرنے والے اداکارنے مزید کہا کہ پری پروڈکشن کا کام انتہائی پیشہ ورانہ اور تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے، اس لیے انشاء اللہ بہت جلد ناظرین یہ سیریز اپنی اسکرین پر دیکھ سکے گے ۔ اداکار ہمایوں سعید کی ویڈیودیکھنے کے بعد پُرجوش مداحوں نے اپنے تبصروں میں بتایا کہ وہ یہ ڈرامہ سیریز دیکھنے کے بےچینی سے منتظر ہیں۔ ڈرامہ کی کاسٹ بھی چند ماہ پہلے ہی فائنل کی گئی ہے جس کے نمایاں ناموں میں فرحان علی آغا ،عدنان جیلانی، ، عائشہ عمر اور عشنا شاہ، شامل ہیں۔
ہمایوں سعید نے میگاپراجیکٹ صلاح الدین ایوبی کی تیاری کی ویڈیوشیئرکردی ، ڈرامہ ترکی اور پاکستان کا اشتراک ہے ۔ کراچی : تاریخ عالم کے معروف فاتحین وحکمرانوں میں سے ایک صلاح الدین ایوبی کی زندگی پرمبنی میگا ڈرامہ سیریزکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔