پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوبارہ گرفتاری کے بعد 15 دن کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو گزشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ ان تینوں رہنماؤں کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔