میں 15 دنوں سے کافی پریشان ہوں؛ گورنرپنجاب میدان میں آگئے

میں 15 دنوں سے کافی پریشان ہوں؛ گورنرپنجاب میدان میں آگئے
کیپشن: Governor Punjab's statement
سورس: Youtube

(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے جو دن بہ دن بڑھتا چلا جاہا ہے، ان 15 دنوں میں بہت مشکل میں ہوں اور کافی پریشان ہوں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کرپشن ہرادارے میں گھسی ہوئی ہے، صورت حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ غریب عوام کا اربوں رویپہ ڈکار مار کر اندر کرلیا جاتا ہے، ہمارے قوانین اور سسٹم  میں کمزوری اتنی ہے کہ کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے، اٹک میں ایک یونیورسٹی کا کیمپس بنا رہا ہے 2014 میں شروع ہوا تھا 2024 آگیا، 90 کروڑ کی گرانٹ تھی ، کروڑوں روپے لوگ کھا کرچلے گئے، طلبا و طالبات پشاور جارہے یا اسلام آباد  اور ہمارے پاس سہولت موجود نہیں ہے۔

  گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ کرپسن جیسے معاملات جب تک ٹھیک نہیں ہوں گے یہ ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا، سزا اور جزا کا عمل مناسب ہونا چاہیے اور جو کرپٹ لوگ ہیں انہیں قرار واقعی سزا ہونی چاہیے۔

مثال دیتے ہوئے   گورنرپنجاب نے کہا ایک غریب آدمی ہے وہ تھانے، کچہری میں نہیں جاسکتا، جھوٹی درخواست ہوجائے اس نے 20،30 یا 50 ہزار لے کرجان چھوٹتی ہے، اُن  کے خیال میں سب سے بڑا مسئلہ ہی کرپشن کا ہے جب تک یہ ختم نہیں یہ ملک ٹھیک نہیں ہوگا۔

Watch Live Public News