ویب ڈیسک: (نتاشارحمان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی ہے۔ جس میں پاکستان نیوی کی سماجی خدمات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرنے والے پاک نیوی کے جانباز قابل تحسین ہیں۔ پاکستان نیوی کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
رئیر ایڈمرل رضوان احمد، رئیر ایڈمرل حماد احمد، کموڈور ساجد بھی ملاقات میں موجود تھے۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ساجد ظفر ڈال بھی اس موقع پر موجود تھے۔